وزیر اعظم مودی گجرات کے وڈودرا پہنچے
گاندھی نگر، 30 اکتوبر (ہ س):۔ وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو گجرات کے وڈودرا پہنچے جہاں وہ نرمدا ضلع کے ایکتا نگر میں قومی اتحاد کے دن اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ریاستی
وزیر اعظم مودی گجرات کے وڈودرا پہنچے


گاندھی نگر، 30 اکتوبر (ہ س):۔

وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو گجرات کے وڈودرا پہنچے جہاں وہ نرمدا ضلع کے ایکتا نگر میں قومی اتحاد کے دن اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ریاستی محکمہ اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم مودی آج شام وڈودرا ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور دیگر معززین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم اس کے بعد ایکتا نگر (کیو ڑیا) کے لیے روانہ ہوئے تاکہ ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں۔ وزیر اعظم نریندر مودی وہیں رات گزاریں گے اور جمعہ کو قومی اتحاد کے دن اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande