ممبئی میں یرغمالی اطلاع، آر اے اسٹوڈیو سیل، پندرہ تا بیس بچے ایکٹنگ کلاس میں محصور
ممبئی میں یرغمالی اطلاع، آر اے اسٹوڈیو سیل، پندرہ تا بیس بچے ایکٹنگ کلاس میں محصور ۔ والدین عمارت کے باہر جمع، خوف و سراسیمگی، پولیس کی تیزی سے کارروائی، آپریشن جاری ممبئی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ ممبئی کے آر اے اسٹوڈیو میں جمعرات کی دوپہر ایک
POLICE  SURROUND MUMBAI STUDIO AFTER HOSTAGE ALERT


ممبئی میں یرغمالی اطلاع، آر اے اسٹوڈیو سیل، پندرہ تا بیس بچے ایکٹنگ کلاس میں محصور

۔ والدین عمارت کے باہر جمع، خوف و سراسیمگی، پولیس کی تیزی سے کارروائی، آپریشن جاری

ممبئی،

30 اکتوبر (ہ س)۔ ممبئی کے آر اے اسٹوڈیو میں جمعرات کی دوپہر ایک انتہائی حساس

صورتحال سامنے آئی، جب اطلاعات موصول ہوئیں کہ ایکٹنگ کلاس کے دوران پندرہ سے بیس

بچوں کو مبینہ طور پر ان کی مرضی کے خلاف اندر بند کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی

علاقے میں شدید بے چینی پھیل گئی۔

رپورٹس

کے مطابق، کھڑکیوں سے پریشان حال بچے نظر آئے جنہیں کلاس روم میں محصور رکھا گیا

تھا جبکہ والدین گھبراہٹ کے عالم میں اسٹوڈیو کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے۔ واقعہ

کے اچانک سامنے آنے سے ماحول سخت تشویش ناک ہو گیا اور شہریوں میں خوف بڑھنے لگا۔

فون کال

ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں برق رفتاری سے موقع پر پہنچیں اور آر اے اسٹوڈیو کا محاصرہ

کر لیا۔ اطراف کے علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے

نمٹنے کے لیے حفاظتی انتظامات سخت کیے گئے۔

پولیس

ذرائع کے مطابق، بچوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن نہایت احتیاط کے ساتھ

کیا جا رہا ہے۔ افسران عمارت کے اندر حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ کسی

ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے حکمت عملی سے کام لیا جا رہا ہے۔ تفتیشی ٹیمیں مشتبہ

عناصر کی شناخت اور مبینہ کارروائی کے محرکات معلوم کرنے پر سرگرم ہیں۔

آپریشن

کے تسلسل کے باعث مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے اور پولیس کی جانب سے کہا

گیا ہے کہ ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ تمام بچے بحفاظت باہر لائے جائیں۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande