ممبئی اسٹوڈیو میں محصور بچے بحفاظت نکال لیے گئے، ملزم روہت آریہ گرفتار، پولیس کا بڑا آپریشن کامیاب
ممبئی اسٹوڈیو میں محصور بچے بحفاظت نکال لیے گئے، ملزم روہت آریہ گرفتار، پولیس کا بڑا آپریشن کامیاب ممبئی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ ممبئی کے پوائی کے مارول علاقے میں جمعرات کو اس وقت خوف و دہشت کی فضا قائم ہوگئی جب یہ اطلاعات سامنے آئیں ک
HOSTAGE   DRAMA AT MUMBAI ACTING STUDIO ENDS SAFELY


ممبئی اسٹوڈیو میں محصور بچے بحفاظت نکال لیے گئے، روہت آریہ گرفتار، پولیس کا بڑا آپریشن کامیاب


ممبئی اسٹوڈیو میں محصور بچے بحفاظت نکال لیے گئے، ملزم روہت آریہ گرفتار، پولیس کا بڑا آپریشن کامیاب

ممبئی،

30 اکتوبر (ہ س)۔ ممبئی کے پوائی کے مارول علاقے میں جمعرات کو اس وقت خوف و دہشت کی

فضا قائم ہوگئی جب یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ آر اے ایکٹنگ اسٹوڈیو میں آڈیشن کے لیے آئے تقریباً

20 بچوں کو مبینہ طور پر یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے

تمام بچوں کو بحفاظت نکال لیا اور ملزم روہت آریہ کو گرفتار کرلیا۔

پہلی

اطلاع ملتے ہی آر اے اسٹوڈیوز کے باہر والدین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ کھڑکیوں میں

گھبرائے ہوئے بچے مدد کے لیے ہاتھ ہلاتے نظر آئے۔ چونکہ یہ واقعہ دن کے اوقات میں

پیش آیا اس لیے خوف و ہراس تیزی سے پھیل گیا اور فضا کشیدہ ہو گئی۔

پولیس کی

ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ آس پاس کے تمام راستوں کو

بند کر کے سیکورٹی سخت کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق بچے مختلف جگہوں سے آڈیشن کے لیے

اسٹوڈیو آئے تھے۔ دورانِ آڈیشن انہیں زبردستی بند رکھا گیا۔ والدین اور تماشائیوں

نے انہیں کھڑکیوں سے باہر جھانکتے ہوئے دیکھا جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔

جوائنٹ

کمشنر آف پولیس ستیہ نارائن چودھری نے کہا کہ تمام بچے محفوظ ہیں اور انہیں والدین

کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔ اسی

دوران ملزم روہت آریہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر کے اپنی شناخت ظاہر کی اور

کہا کہ اس نے ’’خودکشی کے بجائے یہ منصوبہ بنایا‘‘۔

اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے

مطالبات اخلاقی نوعیت کے ہیں اور وہ کچھ مخصوص افراد سے گفتگو چاہتا ہے۔ آریہ نے

دہشت گردی یا مالی مقصد کی تردید کی لیکن پولیس کو خبردار کیا کہ کوئی غلط قدم

اٹھایا گیا تو انجام سنگین ہوگا۔ اس نے یہاں تک دھمکی دی کہ اگر اسے کچھ ہوا تو دیگر

افراد اس کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

پولیس

نے انتہائی احتیاط کے ساتھ کارروائی کی اور بالآخر بچوں کو محفوظ نکال لیا۔ حکام

نے واضح کیا کہ نہ کسی بچے کو چوٹ آئی اور نہ کسی اہلکار کو نقصان پہنچا ہے۔ ملزم زیرِ

حراست ہے اور اُس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایک خصوصی ٹیم ویڈیو، بیانات اور کسی ممکنہ

معاونت کی چھان بین کر رہی ہے۔

والدین

نے اس واقعے کو نہایت صبر آزما قرار دیا اور بتایا کہ پولیس کے اطمینان دینے تک وہ

شدید بے چینی میں مبتلا رہے۔ پولیس نے شہریوں کو تنبیہ کی کہ افواہوں یا غیر مصدقہ

ویڈیوز کو پھیلانے سے گریز کریں تاکہ تفتیش متاثر نہ ہو۔

تحقیقات

جاری ہیں اور مزید تفصیلات مناسب وقت پر پیش کی جائیں گی۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande