قبرص اور ہندوستان کے وزرائے خارجہکے درمیان مذاکرات، مشترکہ ایکشن پلان کا جائزہ
نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جمعرات کو یہاں قبرص کے اپنے ہم منصب ڈاکٹر کانسٹینٹی نوس کومبوس کے ساتھ مذاکرات کئے اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ایکشن پلان 2025-29 کا جائزہ لیا، جس پر اس سال جون میں وزیر اعظم کے دورہ ق
Cyprus-India Foreign Ministers talks, review Joint Action Plan


نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جمعرات کو یہاں قبرص کے اپنے ہم منصب ڈاکٹر کانسٹینٹی نوس کومبوس کے ساتھ مذاکرات کئے اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ایکشن پلان 2025-29 کا جائزہ لیا، جس پر اس سال جون میں وزیر اعظم کے دورہ قبرص کے دوران اتفاق کیا گیا تھا۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج ایکس پوسٹ میں کہا کہ ہماری بات چیت میں عالمی جیو- پولیٹیکل صورتحال، ہمارے متعلقہ خطوں میں ہونے والی پیش رفت اور کثیر جہتی فورم میں ہمارے تعاون کا بھی احاطہ کیا گیا۔ قبرص کے 2026 میں یورپی یونین کی صدارت سنبھالنے کے ساتھ، ہمیں یقین ہے کہ ہندوستان اور یورپی یونین کے تعلقات مزید مستحکمہوں گے۔

اس سے قبل ، حیدرآباد ہاو¿س میں بات چیت کے دوران اپنے ابتدائی کلمات میں، وزیر خارجہ نے ہندوستان کے لیے اہم دلچسپی کے مسائل پر قبرص کی مسلسل حمایت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قبرص نے پہلگام حملے کی سخت مذمت کی اور خاص طور پر سرحد پار دہشت گردی کے خلاف ہماری لڑائی میں ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

وہیں، وزیرِ خارجہ نے بھارت کی جانب سے متعلقہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق قبرص کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت، نیز سیاسی مساوات کے ساتھ دو علاقائی اور دو مذہبی برادریوں پر مشتمل وفاق کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande