
پریاگ راج، 30 اکتوبر (ہ س)۔ یکم نومبر کو الہ آباد یونیورسٹی میں کانسٹیٹیوشن اینڈ کانسٹیٹیوشنلزم : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا فلسفہ پر ایک سیمینار منعقد ہوگا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بی آر گوائی مہمان خصوصی ہوں گے۔
یہ جانکاری یونیورسٹی کے پی آر او پروفیسر جیا کپور نے دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس وکرم ناتھ اور ارون بھنسالی بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر سنگیتا تقریب کی صدارت کریں گی۔ جسٹس بی آر گوائی، جسٹس وکرم ناتھ، اور جسٹس ارون بھنسالی سیمینار میں اپنے خیالات پیش کریں گے۔ چیف جسٹس آف انڈیا کو ایک توصیف نامہ بھی پیش کی جائے گی۔ سیمینار شام 4 بجے سینیٹ کیمپس میں واقع پروفیسر ایشور ٹوپا آڈیٹوریم میں شروع ہوگا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی