
نئی دہلی، 29 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان کے وزیر اعظم سانے تاکائیچی سے بات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ایکس پوسٹ میں معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بات چیت میں اقتصادی سلامتی، دفاعی تعاون اور ہنر کے تبادلے جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان مضبوط تعلقات عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ تاکائیچی نے 21 اکتوبر کو جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی