
پٹنہ، 29 اکتوبر (ہ س)۔وزیر اعظم نریندر مودی پر کانگریس رہنما اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی طرف سےبدھ کے روز مظفر پور میں منعقدہ انتخابی ریلی کے دوران کی گئی نازیبا تبصرہ سے ناراض مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے راہل گاندھی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈانس کرنے کی عادت راہل گاندھی کے خاندان میں ہے۔
بیگوسرائے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ راہل اور کانگریس نے سناتن اور ہندوؤں کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی خود نہیں جانتے کہ وہ پارسی ہیں، عیسائی ہیں یا ہندو۔
قابل ذکر ہے کہ آج مظفر پور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو ابھی کسی دوسرے چیز سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ انہیں صرف ووٹ کی فکر ہے۔ اگر آپ کہیں گے کہ مودی جی اسٹیج پر ڈانس کر کے دکھاؤ تب ہم ووٹ دیں گے، تو وہ اسٹیج پر ڈانس بھی کرنےلگیں گے۔ بہار کے عوام کا ووٹ حاصل کرنے کےلئے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ اسٹیج پر راہل گاندھی کے ساتھ عظیم اتحاد کے وزیر اعلیٰ کا چہرہ تیجسوی یادو بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan