
نئی دہلی، 29 اکتوبر (ہ س)۔
پارلیمانی امور کی وزارت جمعرات کو پارلیمنٹ ہاو¿س انیکسی میں قومی ای وڈن ایپلیکیشن (نیوا) پر تیسری قومی کانفرنس بلائے گی۔ کانفرنس میں ملک بھر سے 100 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں مقننہ کو ڈیجیٹل اور پیپر لیس ہاو¿سز میں تبدیل کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور اس بات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ 'ون نیشن ون اپلیکیشن ' اقدام کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔ شرکاء قانون سازی کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور دیگر نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال پر بھی غور کریں گے۔
پارلیمانی امور کی وزارت کے مطابق، اس کانفرنس میں پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو، پارلیمانی امور اور اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن کے علاوہ مختلف ریاستوں کی قانون ساز اسمبلیوں کے سکریٹریز اور نوڈل محکموں کے افسران شرکت کریں گے۔ یہ اہلکار اپنی اپنی ریاستوں میں نیوا پروجیکٹ کو نافذ اور چلا رہے ہیں۔
نیوا ڈیجیٹل انڈیا مشن کے تحت جاری 44 مشن موڈ پروجیکٹوں میں سے ایک ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد تمام قانون ساز اداروں کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لا کر شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی کو بڑھانا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ