
ناسک-اورنگ آباد ہائی وے پر کار الٹنے سے تین افراد جاں بحق، چار زخمی
ناسک،
29 اکتوبر (ہ س)۔ بدھ کی صبح ناسک ضلع میں
ناسک-اورنگ آباد شاہراہ پر ایرنڈگاؤں-رائٹے گاؤں کے قریب ایک کار کے الٹنے سے تین
افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی
اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
تحقیقات
میں مصروف ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کار میں سوار سات افراد گجرات کے سورت شہر
سے سائیں بابا کے درشن کے لیے شرڈی جا رہے تھے۔ جیسے ہی گاڑی ناسک ضلع کے ییولا
علاقے میں پہنچی، ڈرائیور نے اچانک گاڑی پر قابو کھو دیا۔ کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر
کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی، جس سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کی
اطلاع ملنے پر تحصیل تھانہ ییولا کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، لاشوں
کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا گیا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی
ہے۔ پولیس نے حادثے کی مکمل جانچ شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے