پرشانت کشور کے دو شناختی کارڈ پر ہنگامہ
پٹنہ، 29 اکتوبر (ہ س)۔جن سوراج پارٹی کے سربراہ پرشانت کشور کو منگل یعنی 28 اکتوبر کو ان کا نام بہار اور مغربی بنگال دونوں کی ووٹر لسٹوں میں درج ہونے کے حوالے سے نوٹس جاری کیا گیا۔ حالانکہ پرشانت کشور نے الیکشن کمیشن پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کمیش
پرشانت کشور کے دو شناختی کارڈ پر ہنگامہ


پٹنہ، 29 اکتوبر (ہ س)۔جن سوراج پارٹی کے سربراہ پرشانت کشور کو منگل یعنی 28 اکتوبر کو ان کا نام بہار اور مغربی بنگال دونوں کی ووٹر لسٹوں میں درج ہونے کے حوالے سے نوٹس جاری کیا گیا۔ حالانکہ پرشانت کشور نے الیکشن کمیشن پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کمیشن کو بہار میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن(ایس آئی آر)مہم کے تحت ان کے نام میں مناسب ترمیم کرنی چاہیے تھی۔بہار کے روہتاس ضلع کے کاراکاٹ اسمبلی حلقہ میں بطور ووٹر رجسٹرڈ کشور سے ضلع الیکشن دفتر نے تین دن کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پرشانت کشور کا نام مغربی بنگال کے بھوانی پور اسمبلی حلقہ کے لیے ووٹر لسٹ میں بھی درج ہے۔ کشور کا رجسٹرڈ پتہ 121، کالی گھاٹ روڈ، کولکاتہ کے طور پر درج ہے، جو ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)کے ہیڈکوارٹر کا پتہ بھی ہے۔مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل افسر منوج اگروال نے کولکاتہ میں نامہ نگاروں کو بتایا، کمیشن نے ابھی تک ہم سے اس سلسلے میں کچھ نہیں پوچھا ہے۔ بہار کے چیف الیکٹورل افسر نے ای پی آئی سی نمبر مانگا تھا، جسے ہم نے شیئر کیا ہے۔”کشور 2021 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوران ترنمول کانگریس کے سیاسی مشیر تھے۔ پتہ کی تبدیلی کی صورت میں ووٹر کو فارم 8 پُر کرنا ہوتا ہے اور نئے مقام پر اپنا نام رجسٹر کرنے اور پرانے پتے سے ہٹانے کے لیے رضامندی دینی ہوتی ہے۔ روہتاس کے ضلع ہیڈکوارٹر سہسرام سے جاری کردہ نوٹس میں ایک انگریزی روزنامہ کی ایک رپورٹ کا نوٹس لیا گیا جس میں کشور کے معاملے میں تضاد کو اجاگر کیا گیا تھا۔نوٹس میں عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن 31 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک سے زیادہ جگہوں پر کسی کا نام درج کروانا قابل سزا جرم ہے، جس کی سزا ایک سال تک قید، جرمانہ یا دونوں ہو سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande