بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریلوے پروٹیکشن فورس کی خصوصی تحقیقاتی مہم
کٹیہار، 29 اکتوبر (ہ س)۔بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پیش نظر ریلوے پروٹیکشن فورس اور این ایف سی ٹی او، پٹنہ کی ایک مشترکہ ٹیم ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر وسیع پیمانے پر جانچ اور نگرانی کر رہی ہے۔اس خصوصی مہم میں ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف)، جی آ
بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریلوے پروٹیکشن فورس کی خصوصی تحقیقاتی مہم


کٹیہار، 29 اکتوبر (ہ س)۔بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پیش نظر ریلوے پروٹیکشن فورس اور این ایف سی ٹی او، پٹنہ کی ایک مشترکہ ٹیم ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر وسیع پیمانے پر جانچ اور نگرانی کر رہی ہے۔اس خصوصی مہم میں ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف)، جی آر پی ، اسٹیشن مینجمنٹ، اور کے۔9 ڈاگ اسکواڈ کی ٹیمیں کٹیہار ریلوے ڈویژن کے تحت اسٹیشنوں پر رکنے والی مختلف ٹرینوں، پلیٹ فارم اور ریلوے احاطے پر مشکوک سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ شراب، دھماکہ خیز مواد یا کسی بھی ممنوعہ اشیاء کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے مسافروں کے سامان کی بھی اچھی طرح جانچ پڑتال کی گئی۔آر پی ایف عہدیداروں نے بتایا کہ یہ کارروائی انتخابات کے پیش نظر ریلوے سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت سب سے اہم ہےاور انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے یہ نگرانی مہم جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande