
لکھنؤ، 29 اکتوبر (ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے بدھ کو پارٹی دفتر میں ’مسلم سماج بھائی چارہسنگٹھن‘ کی ایک خصوصی میٹنگ کی۔مایاوتی نے ”مسلم سماج بھائی چارہ سنگٹھن“ کے تحت ریاست کے 18 ڈویژنوں میں سے ہر ایک ڈویژن کے لیے ایک دلت اور ایک مسلمان کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔ یہ دونوں مل کر اپنے ڈویژن کے اندر ہر اسمبلی حلقہ میں مسلم کمیونٹی کا دورہ کریں گے، ان کے ساتھ چھوٹی چھوٹی میٹنگیں کریں گے تاکہ انہیں پارٹی کے کام کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے اور ممبران کی بھرتی کی جا سکے۔ اس کام پر پیش رفت کی رپورٹ براہ راست بی ایس پی سربراہ کو بھیجی جائے گی۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ ایک پارٹی کے طور پر اور حکومت بننے پر، بی ایس پی نے مسلم کمیونٹی کے مفادات اور فلاح و بہبود کا تحفظ کیا ہے، ہر سطح پر ان کی منصفانہ شرکت کو یقینی بنایا ہے اور جان، مال اور مذہب کی ضمانت کے لیے بہترین امن و امان فراہم کیا ہے۔ ذات پات اور فرقہ پرستی کا بڑی حد تک خاتمہ کیا ہے۔
بی ایس پی ریاست کی پہلی حکومت رہی ہے جو ظلم، زیادتی ،لاقانونیت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کھڑی ہے، مظلوموں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم رہی ۔ اتر پردیش کو فسادات، استحصال، ناانصافی اور خوف سے پوری طرح آزاد کیا ۔ تاہم دیگر جماعتوں کے دعوے بڑی حد تک ہوا-ہوائی رہے ہیں۔ ان کے قول و فعل میں واضح فرق ہوتا ہے۔ وہ صرف اور صرف ووٹ کی خاطر لوگوں کا استعمال کرتے ہیں۔ حکومت بننے کے بعد دلتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کو بھلا دیا جاتا ہے۔ اس لیے ہمیں ان کے فریب میں مزید نہیں آنا چاہیے۔
مایاوتی نے کہا کہ 2022 کے اسمبلی انتخابات اور اس سے پہلے بھی بارہا انتخابی تجربہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ مسلم کمیونٹی کی مکمل حمایت حاصل کرنے کے باوجود ایس پی-کانگریس اور دیگر کاانڈی اتحاد بی جے پی کو شکست دینے میں ناکام ہے۔ تاہم، مسلم کمیونٹی سے بہت کم حمایت حاصل کرنے کے باوجود، بی ایس پی نے بی جے پی کو شکست دی اور یہاں تک کہ 2007 میں اکثریتی حکومت بنائی۔ ایس پی-کانگریس اور دیگر کی سیاست دلت، پسماندہ اور دیگر محروم بہوجن برادریوں کی مخالف رہی ہے۔ ان کی غلط حرکتوں کی وجہ سے ہی یوپی میں بی جے پی مضبوط ہوئی ہے۔
بی ایس پی کی قومی صدر نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور کانگریس جیسی اپوزیشن پارٹیوں کے مذموم ہتھکنڈوں کے علاوہ پارٹی کو کچھ خود غرض، موقع پرست افراد کے ذریعہ اندرونی تخریب کاری کے چیلنجوں کا بھی سامنا ہے۔ ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ اس کی تازہ ترین مثال شمسالدین راین ہیں جنہوں نے گزشتہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے دوران خاص طور پر مغربی اتر پردیش میں پارٹی کو خاصا نقصان پہنچایا۔ انتباہ کے باوجود، انہیں نہ سدھرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اس طرح کی اندرونی تخریب کاری کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے ضروری ہے کہ پارٹی ممبران محتاط رہیں اور ایسی کسی بھی شکایت کو براہ راست ان کی توجہ میں لائیں۔
بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ ملک کے لاکھوں دلت، قبائلی، پسماندہ طبقات اور مسلمان بی ایس پی کے بہوجن سماج کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ اس کا مقصد اتر پردیش اور ملک میں ان محروم، استحصال زدہ اور نظر انداز طبقات کو اقتدار اور عہدے کی غلامی سے آزاد کرکے، انہیں عزت نفس اور خود اعتمادی، انسانیت کی زندگی گزارنے کے قابل بنا کر آئین کے سب سے زیادہ پرجوش، فلاحی مقصد کو حاصل کرنا ہے۔ ہندوستان کو عظیم بنانے کے لیے یہ ضروری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد