
این ڈی اے حکومت نے ہمیشہ پسماندہ طبقات کا احترام کیا ہے : راجناتھ سنگھدربھنگہ، 29 اکتوبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کے روز کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے محض بیان بازی کے بجائے ٹھوس کارروائی کے ذریعے ہمیشہ پسماندہ طبقات کا احترام کیا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے دربھنگہ ضلع کے حیا گھاٹ اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں ترقی اور اچھی حکمرانی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی ترجیحات ہیں۔ اپوزیشن اتحاد پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ذات پات یا مذہب کی بنیاد پر سیاست نہیں کرتے بلکہ صاف اور شفاف سیاست کرتے ہیں۔انہوں نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بدعنوانی اور غلط حکمرانی کے اپنے ماضی کے ریکارڈ کے ذریعہ بہار کو دنیا بھر میں بدنام کیا ہے۔ انہوں نے آر جے ڈی کے ہر گھر کو سرکاری نوکری دینے کے وعدے پر بھی تنقید کی اور اسے غیر حقیقت پسندانہ اور گمراہ کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی کا ہر خاندان کو سرکاری نوکری دینے کا وعدہ عملی نہیں ہے بلکہ دھوکے کی سیاست ہے۔بی جے پی لیڈر سنگھ نے کہا کہ 20 سال تک ریاست پر حکومت کرنے والے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو بدعنوانی کے کسی الزام کا سامنا نہیں ہے۔ حالانکہ یہ افسوسناک ہے کہ ایک سابق وزیر اعلی (لالو یادو) کے پورے خاندان پر بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔ انہوں نے وقف ایکٹ میں ترمیمی قانون کو منسوخ کرنے والے بیان پر آر جے ڈی کے وعدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا نہیں کر سکتے کیونکہ یہ قانون پارلیمنٹ میں پہلے ہی پاس ہو چکا ہے۔ سنگھ نے کہا کہ ان کی پارٹی بی جے پی ذات پات اور مذہبی سیاست نہیں کھیلتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم منصفانہ اور صاف ستھری سیاست کرتے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan