آندھرا پردیش میں مونتھا طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، دو ہلاک، وزیر اعلیٰ نے ریسکیو اور ریلیف کے لیے ہدایات جاری کیں۔
نقصانات کو روکنے میں ابتدائی اقدامات کامیاب رہے: وزیراعلیٰ نے کلیکٹرس سے ورچول طور پر بات کی اور انہیں نقصانات کا اندازہ لگانے کی ہدایت دی۔ امراوتی، 29 اکتوبر (ہ س)۔ آندھرا پردیش میں طوفان مونتھا نے تباہی مچا دی ہے۔ تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش س
طوفان


نقصانات کو روکنے میں ابتدائی اقدامات کامیاب رہے: وزیراعلیٰ نے کلیکٹرس سے ورچول طور پر بات کی اور انہیں نقصانات کا اندازہ لگانے کی ہدایت دی۔

امراوتی، 29 اکتوبر (ہ س)۔ آندھرا پردیش میں طوفان مونتھا نے تباہی مچا دی ہے۔ تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے کئی اضلاع میں کافی نقصان ہوا ہے۔ ایس ڈی آر ایف، پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار بچاؤ اور راحت کے کاموں میں مصروف ہیں۔ طوفان میں دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ طوفان سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ انہوں نے ریاست بھر میں کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کرنے، مسدود سڑکوں پر ٹریفک کو جلد از جلد بحال کرنے اور نقصان کا اندازہ لگانے کے ساتھ متاثرہ لوگوں تک ضروری سامان پہنچانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے بدھ کی صبح ریاستی سکریٹریٹ کے ضلع کلکٹرس، متعلقہ عہدیداروں اور وزراء کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔ وزیر اعلیٰ نے تجویز پیش کی کہ طوفان سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ جلد تیار کیا جائے۔ انہوں نے حکام اور وزراء سے کہا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں۔

سکریٹریٹ سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعلیٰ چندرا بابو نے کہا کہ ہم سب نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا تاکہ طوفان سے ہونے والے نقصان کو کم کیا جاسکے۔ طوفان کو روکا نہیں جا سکتا... احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہم مزید نقصان کو روکنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان کا اندازہ لگانے کے بعد مرکزی حکومت کو رپورٹ پیش کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف، پولیس اور فائر اسٹاف نے اچھا کام کیا۔ چندرا بابو نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے تباہ شدہ بجلی کے نظام کو بحال کرنے کے لیے دس ہزار افراد کو تعینات کیا ہے۔ طوفان کے باعث دو افراد ہلاک ہو گئے۔ بحران کے وقت مدد کے لیے سرکاری اہلکاروں کا دستیاب ہونا حکومت پر اعتماد کو بڑھاتا ہے۔

بحالی مراکز میں طوفان متاثرین کو مالی امداد فراہم کرنے کے احکامات: ریاستی حکومت نے بازآبادکاری مراکز میں آنے والے طوفان مونتھا کے ہر متاثرین کو ایک ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ بحالی مراکز میں آنے والے متاثرین کو زیادہ سے زیادہ تین ہزار روپے دیے جائیں گے۔ یہ رقم متاثرین کو بحالی مرکز سے گھر جانے سے پہلے دی جائے گی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے اسپیشل چیف سکریٹری سائی پرساد نے اس کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے متاثرہ علاقوں کا آج سہ پہر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فضائی معائنہ کیا۔ انہوں نے باپٹلا، پالناڈو، کرشنا، ایلورو اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کونسیما اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ کونسیما ضلع کے الاورم منڈل میں بندرگاہ کا دورہ کریں گے۔ وہ سڑک کے ذریعے بارش سے تباہ ہونے والے کھیتوں کا بھی معائنہ کریں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande