
نئی دہلی، 28 اکتوبر (ہ س)۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے منگل کو طوفان مونتھا کے پیش نظر کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو مشرقی ساحل پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ ویشنو نے مشرقی ساحل کے ساتھ خاص طور پر آندھرا پردیش، اوڈیشہ اور تلنگانہ میں ریلوے کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور مونتھا کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور کوآرڈینیشن کو یقینی بنانے کے لیے ڈویژنل وار رومز کو فعال کر دیا گیا ہے۔ ضروری مواد، مشینری اور انسانی وسائل کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے، خاص طور پر وجئے واڑہ، وشاکھاپٹنم اور گنٹور ڈویژنوں میں۔ ٹرین آپریشنز کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ای سی او آر، ایسٹ کوسٹ ریلوے (ایس سی او آر)، اور ساو¿تھ کوسٹ ریلوے (ایس سی آر) زونز کو ہنگامی ردعمل کے لیے وسائل کو متحرک کرنے اور تمام حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ