
نئی دہلی، 28 اکتوبر (ہ س)۔ ایئر انڈیا کی بس میں منگل کو دوپہر ایک بجے کے قریب آئی جی آئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، سی آئی ایس ایف اور محکمہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔
آئی جی آئی پولیس ڈپٹی کمشنر وچتر ویر نے کہا کہ آگ لگنے کے وقت بس میں کوئی مسافر یا سامان موجود نہیں تھا۔ بس میں صرف ڈرائیور سوار تھا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے فی الحال بس کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا، دہلی ایئرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ گراونڈ ہینڈلر کے ذریعہ چلائی جانے والی بس میں آج دوپہر کے قریب آگ لگ گئی۔ ہماری گراونڈ ٹیم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے چند منٹوں میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ واقعہ کے وقت بس کھڑی تھی اور بالکل خالی تھی۔ کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تمام آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد