مشرقی سنگھ بھوم، 19 اکتوبر(ہ س)۔ گووند پور تھانہ علاقہ کے جنتا مارکیٹ دیو نگر کی طالبہ 13 سالہ شریا راج کی موت سے پورے محلے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شریا چنمیا ودیالیہ میں ساتویں جماعت کی طالبہ تھی۔
اطلاعات کے مطابق، 17 اکتوبر کو اسکول میں والدین اور اساتذہ کی میٹنگ ہوئی، جہاں اساتذہ نے شریا کے اسکول میں بد نظمی اور شرارتی رویے پر بات کی۔ شریا مبینہ طور پر اس بحث سے ذہنی طور پر پریشان تھی۔
گھر واپس آنے کے بعد جب اس کی ماں پڑوسی کے گھر تھی، شریا نے زہر کھا لیا۔ تھوڑی ہی دیر میں اس کی صحت بگڑ گئی۔ اس کے اہل خانہ نے اسے فوری طور پر ٹاٹا موٹرس اسپتال پہنچایا، لیکن 18 اکتوبر کو علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
ہسپتال انتظامیہ نے گووند پور پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد 19 اکتوبر کو لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی