کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک تلنگانہ کی ترقی میں ایک زندہ مثال:کے ٹی راما راو
حیدرآباد ،19 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔تلنگانہ کے سابق وزیر و بی آرایس کے کارگزارصدرتارک راما راو نے کہاہے کہ 2014 سے2023تک کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک تلنگانہ کی ترقی میں ایک زندہ مثال ہے۔انہوں نے بتایا کہ اوروگلا کسی وقت اعظم جاہی مل کے نام سے مشہور تھا۔ یہ
کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک تلنگانہ کی ترقی میں ایک زندہ مثال:کے ٹی راما راو


حیدرآباد ،19 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔تلنگانہ کے سابق وزیر و بی آرایس کے کارگزارصدرتارک راما راو نے کہاہے کہ 2014 سے2023تک کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک تلنگانہ کی ترقی میں ایک زندہ مثال ہے۔انہوں نے بتایا کہ اوروگلا کسی وقت اعظم جاہی مل کے نام سے مشہور تھا۔ یہ صرف دس ہزار افراد کو روزگار دینے والی مل نہیں تھی بلکہ ورنگل اور ہنمکندہ شہروں کو بجلی کی روشنی فراہم کرنے والا مرکز بھی تھی۔انہوں نے کہا کہ متحدہ ریاست کے دور میں حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سے اعظم جاہی مل بندہوگئی تاہم تلنگانہ ریاست میں اوروگلا کو دوبارہ پرانی شان و شوکت دلانے کے لئے سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی کاوشوں سے کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک کی بنیاد رکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ اُس وقت جو بیج بویا گیا تھا، وہ اب آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے اور ہزاروں مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کر رہا ہے۔ موجودہ طور پر کائی ٹیکس، ینگ پن اوردیگر کمپنیوں نے اپنے یونٹس کا آغاز کر دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande