طیارہ میں خاتون کے ساتھ نامناسب رویہ، ایک شخص گرفتار
حیدرآباد،19 اکتوبر(ہ س)۔چنئی سے حیدرآباد جانے والے طیارہ میں ایک 38 سالہ خاتون آئی ٹی پروفیشنل خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر نامناسب رویہ اختیار کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیاگیا۔یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا جب ایک سالہ شخص، جو چنئی میں کام کرتا ہے، بر
طیارہ میں خاتون کے ساتھ نامناسب رویہ، ایک شخص گرفتار


حیدرآباد،19 اکتوبر(ہ س)۔چنئی سے حیدرآباد جانے والے طیارہ میں ایک 38 سالہ خاتون آئی ٹی پروفیشنل خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر نامناسب رویہ اختیار کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیاگیا۔یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا جب ایک سالہ شخص، جو چنئی میں کام کرتا ہے، براہ حیدرآباد اتر پردیش جا رہا تھا اور مبینہ طور پر نشہ میں تھا۔خاتون اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی تھیں جبکہ ملزم بھی ان کے قریب بیٹھا ہوا تھا۔ جب طیارہ حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر اترنے والاتھا، تو خاتون نے محسوس کیا کہ کوئی اسے غیر مناسب طریقہ سے چھو رہا ہے، اور ملزم کا ہاتھ دیکھ کر اس نے چیخ وپکار شروع کردی۔طیارہ کے لینڈ ہونے کے بعدخاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس نے یہ حرکت اتفاقی طورپرکی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande