ادگیر میں کھیت میں لگی آگ سے کسان کی سویابین کی فصل برباد
لاتور، 19 اکتوبر(ہ س)۔ لاتورضلع کے ادگیر تعلقہ کے تیوتگیال گاؤں میں ایک دل خراش واقعہ میں کسان منوہر سوپن راؤ پاٹل کی پوری سویابین کی فصل آگ کی لپیٹ میں آکرتباہ ہوگئی۔ اچانک بھڑکنے والی اس آگ نے چند منٹوں میں پورے کھیت ک
SOYBEAN  CROP BURNT TO ASHES IN FIRE


لاتور، 19 اکتوبر(ہ س)۔

لاتورضلع کے ادگیر تعلقہ کے تیوتگیال

گاؤں میں ایک دل خراش واقعہ میں کسان منوہر سوپن راؤ پاٹل کی پوری سویابین کی فصل

آگ کی لپیٹ میں آکرتباہ ہوگئی۔ اچانک بھڑکنے والی اس آگ نے چند منٹوں میں پورے

کھیت کو جلا کر راکھ کر دیا، جس سے کسان کو شدید مالی نقصان پہنچا۔

حادثے کی

اطلاع ملتے ہی مقامی رکنِ اسمبلی سنجے بنسوڑے جائے وقوعہ پر پہنچے اورآگ سے

متاثرہ کھیت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ کسان سے ملاقات کر کے اسے دلاسہ دیا

اور کہا کہ حکومت سے مدد کے ساتھ ساتھ ذاتی طور پر بھی مالی تعاون فراہم کیا جائے

گا۔ بنسوڑے نے کہا کہ وہ خود اس معاملے کو انتظامیہ کے سامنے اٹھائیں گے تاکہ کسان

کے نقصان کی تلافی جلد ممکن ہو سکے۔ دورے کے

دوران بنسوڑے نے دیگر کسانوں سے بھی گفتگو کی اور فصلوں کو اس طرح کی آفات سے

محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے

واقعات کے سدباب کے لیے کمیونٹی سطح پر آگاہی اور احتیاطی منصوبہ بندی ضروری ہے۔

بنسوڑے نے کہا کہ حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مشکلات کے ازالے کے لیے

ہر ممکن مدد فراہم کرے گی

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande