دیے جلانے کو پیسوں کا ضیاع بتانے پر بی جے پی رکن اسمبلی رامیشور شرما نے اکھلیش یادو کو تنقید کا نشانہ بنایا
بھوپال، 19 اکتوبر (ہ س)۔ دیوالی سے عین قبل سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو کے ایک بیان نے سیاست کو گرما دیا ہے۔ اکھلیش یادو نے حالیہ بیان میں دیوالی اور کرسمس کا موازنہ کیا۔ انہوں نے دیا اور موم بتی جلانے کو فضول خرچی قرار دیا اور
رکن اسمبلی رامیشور شرما


بھوپال، 19 اکتوبر (ہ س)۔

دیوالی سے عین قبل سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو کے ایک بیان نے سیاست کو گرما دیا ہے۔ اکھلیش یادو نے حالیہ بیان میں دیوالی اور کرسمس کا موازنہ کیا۔ انہوں نے دیا اور موم بتی جلانے کو فضول خرچی قرار دیا اور کرسمس سے سیکھنے کی صلاح دی۔ اس بیان کے بعد اکھلیش یادو تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ بی جے پی نے ان کے اس بیان کی مخالفت کی ہے۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کی حضور اسمبلی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رامیشور شرما کی جانب سے اس بیان پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

اکھلیش یادو کے بیان پر رکن اسمبلی رامیشور شرما نے نشانہ سادھا ہے۔ اتوار کو دیے گئے اپنے بیان میں رامیشور شرما نے کہا کہ دیے دیکھ کر جن کے دل جلتے ہیں، جلتے رہیں، ہم دیا جلا کر دنیا کو روشن کرتے رہیں گے۔ جن کے باپ کارسیوکوں کے قاتل ہوں ان کے بیٹے کو نہ سناتن دھرم بھائے گا نہ دیا بھائے گا۔ اکھلیش یادو کان کھول کر سن لیں کہ ایودھیا میں تو دیا جلے گا ہی اور وہ دن دور نہیں جب متھرا میں بھی دیوالی منائی جائے گی۔

رامیشور شرما نے کہا کہ ان کے بزرگوں نے کارسیوکوں پر گولی چلا کر سناتن دھرم کا دیا بجھانے کی کوشش کی تھی، لیکن سناتن دھرم کا دیا جلتا رہا ہے، جلتا رہے گا اور سناتن دھرم جگمگاتا رہے گا۔ اسلام، عیسائیت کی خوشامد اور سناتن دھرم کی مخالفت کی شہرت پا چکے ہیں اکھلیش یادو۔

در اصل سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے یہ بیان اتر پردیش کی یوگی حکومت کی جانب سے ہر سال ایودھیا میں منعقد کیے جانے والے شاندار دیپ اتسو کے حوالے سے دیا تھا۔ ان کے بیان پر اب بی جے پی حملہ آور ہو گئی ہے اور اسے سناتن مخالف قرار دے رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande