ووٹر لسٹوں کی خامیوں پر راج ٹھاکرے برہم، الیکشن کمیشن کو انتباہ
ممبئی ، 19 اکتوبر(ہ س)مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے نے ہفتہ کے روز ریاستی الیکشن کمیشن کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر لسٹوں کی تمام خامیوں کو درست کیے بغیر ریاست میں کسی بھی سطح کے انتخابات
RAJ THACKERAY DEMANDS VOTER LIST CLEANED


ممبئی

، 19 اکتوبر(ہ س)مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے صدر

راج ٹھاکرے نے ہفتہ کے روز ریاستی الیکشن کمیشن کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ

ووٹر لسٹوں کی تمام خامیوں کو درست کیے بغیر ریاست میں کسی بھی سطح کے انتخابات

منعقد نہ کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر فہرستوں میں غیر قانونی ناموں کا اندراج

جمہوریت کے لیے خطرہ ہے اور اس پر فوری کارروائی ہونی چاہیے۔

ٹھاکرے

نے دعویٰ کیا کہ مرکز اور ریاست دونوں میں بی جے پی کی حکومت ہونے کے باعث پارٹی

اب بلدیاتی اداروں پر بھی اپنا قبضہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کے مطابق، “بی

جے پی نے ووٹر لسٹوں میں ہیرا پھیری کر کے اپنے حق میں نتائج یقینی بنانے کا

منصوبہ بنایا ہے۔”

ایم این

ایس کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو ووٹر لسٹوں کی تفصیل

سے جانچ کرنی چاہیے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کہاں دھاندلی ہوئی ہے۔ ٹھاکرے نے کہا،

“یہ لڑائی صرف ایم این ایس کی نہیں بلکہ مہاراشٹر کے ہر اس شہری کی ہے جو صاف

ستھرے اور شفاف انتخابات چاہتا ہے۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ تمام شکوک دور کیے

بغیر انتخابات منعقد نہ کرے۔”

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande