مدھیہ پردیش میں موسم کے دو رنگ، صبح اور رات میں سردی تو دن میں گرمی، کل سے جنوبی حصے میں بارش کے امکانات
ریاست میں نومبر کے دوسرے ہفتے سے شدید سردی کا سلسلہ شروع ہوگا بھوبال، 19 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں اکتوبر کے مہینے میں موسم کے دو رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ صبح اور رات کے وقت ہلکی سردی کا احساس ہو رہا ہے، جبکہ دن میں دھوپ نکلنے سے گرمی کا اثر
مدھیہ پردیش میں موسم کے دو رنگ، صبح اور رات میں سردی تو دن میں گرمی، کل سے جنوبی حصے میں بارش کے امکانات


ریاست میں نومبر کے دوسرے ہفتے سے شدید سردی کا سلسلہ شروع ہوگا

بھوبال، 19 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں اکتوبر کے مہینے میں موسم کے دو رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ صبح اور رات کے وقت ہلکی سردی کا احساس ہو رہا ہے، جبکہ دن میں دھوپ نکلنے سے گرمی کا اثر برقرار ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں موسم اسی طرح کا رہے گا۔ وہیں نومبر کے دوسرے ہفتے سے شدید سردی کا سلسلہ شروع ہوگا۔ اس کے علاوہ ریاست میں اگلے تین دنوں تک ہلکی بوندا باندی ہونے کا بھی امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 20، 21 اور 22 اکتوبر کو بیتول، نرمداپورم، کھنڈوا، ہردا، برہان پور، نرسنگھ پور، چھندواڑا، پانڈھرنا، سیونی، بالاگھاٹ، منڈلا، ڈنڈوری اور انوپ پور اضلاع میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور گرج چمک کی صورتحال بنی رہنے کا امکان ہے۔ 21 اکتوبر سے مغربی ہمالیائی خطے میں ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثرات پڑنے کی بھی توقع ہے۔ 21 اکتوبر سے جنوبی حصے کے زیادہ تر اضلاع میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے، جن میں بنیادی طور پر انوپ پور، ڈنڈوری، بیتول، منڈلا اور کھنڈوا جیسے اضلاع شامل ہیں۔اس سے پہلے ہفتہ ککو موسم کا مزاج بدلا رہا۔ دارالحکومت بھوپال میں دن بھر بادل چھائے رہے، جس کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت میں کمی آئی۔ وہیں اندور اور کھنڈوا میں تیز بارش ہوئی، جبکہ اجین سمیت ریاست کے کئی شہروں میں بھی ایسا ہی موسم رہا۔

ریاست میں ہوا کا رخ بدلنے سے رات کے درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب زیادہ تر شہروں میں درجہ حرارت 20 ڈگری سے اوپر رہا۔ صرف ریوا ایسا شہر ہے جہاں پارہ 15 ڈگری کے آس پاس ہے۔ دوسری جانب دن کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اجین، اندور، گوالیار اور کھجوراہو میں درجہ حرارت 33 سے 34 ڈگری کے درمیان چل رہا ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ نومبر سے سخت سردی کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جو جنوری تک رہتا ہے۔ اس بار امکان ہے کہ سردی کا اثر فروری تک برقرار رہے۔ موسمی ماہرین کا اندازہ ہے کہ آنے والی سردیوں میں 2010 کے بعد سب سے شدید سردی محسوس کی جا سکتی ہے۔ سردیوں کے دوران اس بار بارش کی سرگرمیاں بھی دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande