جموں, 19 اکتوبر (ہ س)سانبہ ضلع کے رایا موڑ علاقے میں پیر اور اتوار کی شب پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثے میں ٹریفک پولیس کے ایک خصوصی پولیس افسر (ایس پی او) راہل سنگھ کی موت واقع ہوگئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایس پی او راہل سنگھ معمول کی ڈیوٹی کے دوران ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ متوفی اہلکار کی اچانک موت پر محکمہ پولیس میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر