پٹنہ، 19 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر اور بہار کے بیگوسرائے لوک سبھا حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ نے عظیم اتحاد اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے آر جے ڈی امیدوار کے کرتا پھاڑنے کے مظاہرہ پر لالو یادو پر بھی تنقید کی۔لالو یادو رابڑی دیوی کی رہائش گاہ کے باہر آر جے ڈی لیڈر کے کرتا پھاڑنے کے مظاہرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے کہا کہ یہ پورا منظر جمہوریت کی توہین ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے عظیم اتحادکے اندر پیسوں کے لین دین اور ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگائے جا رہے ہیں، جس سے کئی امیدواروں کا رونا دھونا ہے۔لالو یادو پر تنقید کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے کہا کہ لالو یادو اپنے بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنانے کا خواب دیکھتے ہیں، لیکن کرپوری ٹھاکر کی ایمانداری کو بھول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لالو پرساد یادو گیٹ کھولیں گے تو لوگ غصے میں ان کا کُرتا پھاڑ دیں گے۔ ایک گاؤں کا محاورہ ہے کھیت کھائے گدھا، مار کھائے جولہا ‘‘انہوں نے کہا کہ لالو یادو سے درخواست ہے کہ گیٹ نہ کھولیں، ورنہ آپ کی پارٹی کے کارکن آپ کا کُرتا بھی پھاڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ’عظیم اتحاد کی صورتحال سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عوام اب سب کچھ سمجھ چکے ہیں‘۔ اپنے پارلیمانی حلقہ بیگوسرائے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔ کئی پارٹیوں کو منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔ آر جے ڈی، وی آئی پی اور دیگر پارٹیوں کے نام سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ امیدوار اپنے کپڑے پھاڑ کر رو رہے ہیں۔ یہ ایک ایسی صورتحال ہے جو جمہوریت کو شرمسار کرتی ہے۔
گری راج سنگھ نے کہا کہ اگر ٹکٹ پیسوں سے تقسیم ہوتے ہیں تو یہ تشویش کی بات ہے کہ جمہوریت کا مستقبل کیا ہے۔ انہوں نے بہار کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے لوگوں کو منہ توڑ جواب دیں۔ صرف ایک اسمبلی حلقے میں نہیں بلکہ پورے بہار میں یہ پیغام دیں کہ جمہوریت برائے فروخت نہیں ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan