رانچی کے ایک ریستوران میں فائرنگ، منیجر کا گولی مار کر قتل
رانچی، 19 اکتوبر (ہ س)۔ رانچی کے کانکے روڈ پر واقع مشہور چوپاٹی ریستوران کے منیجر وجے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کو سامنے آیا ہے۔ ہفتے کی دیر رات کچھ بدمعاشوں نے اس واردات کو انجام دیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جب انہوں نے گولی
پولیس جائے واردات پر تفتیش کرتی ہوئی۔


موقع پر موجود لوگ


رانچی کے ایک ریستوران میں فائرنگ


رانچی، 19 اکتوبر (ہ س)۔ رانچی کے کانکے روڈ پر واقع مشہور چوپاٹی ریستوران کے منیجر وجے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کو سامنے آیا ہے۔

ہفتے کی دیر رات کچھ بدمعاشوں نے اس واردات کو انجام دیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جب انہوں نے گولی چلنے کی آواز سنی تو وہ لوگ ریستوراں کی طرف دوڑے، جہاں کچھ نوجوان باہر نکل رہے تھے جبکہ وجے زمین پر گرے ہوئے تھے۔ فوری طور پر انہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، مگر اس وقت تک وہ جاں بحق ہو چکے تھے۔ ریستوراں کے چند ملازمین نے بتایا کہ ان کے مالک وجے اور دو تین نوجوانوں کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی تھی، اسی دوران ایک نوجوان نے گولی چلا دی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی رانچی پولیس کے کئی اعلیٰ افسران اور تھانہ انچارج موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق کھانے کو لے کر ہوئے جھگڑے میں فائرنگ کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کچھ لوگوں نے ریستوراں سے بریانی کا آرڈر دیا تھا۔ ویج اور نان ویج بریانی کو لے کر کچھ تنازعہ ہوا، جس کے بعد بریانی آرڈر کرنے والے نوجوانوں میں سے ایک نے وجے پر گولی چلا دی۔ گولی سیدھی وجے کے سینے میں لگی، جس سے ان کی موت ہو گئی۔

اس معاملے میں دیہی ایس پی پروین پشکر نے اتوار کو بتایا کہ ریستوراں میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ کئی پہلووں سے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ واقعے میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور جلد ہی ملزمان کو پکڑ لیا جائے گا۔ آس پاس کے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب واقعے کے خلاف اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے اتوار کو کانکے روڈ کو جام کر دیا۔ پولیس مشتعل لوگوں کو سمجھا بجھا کر سڑک سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande