میہر، 19 اکتوبر (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے میہر ضلع کے امرپاتن میں اتوار دوپہر کولنکا میدان واقع پٹاخہ بازار میں آگ لگنے سے دو دکانیں جل کر خاک ہو گئیں۔ وہیں چھ دیگر دکانوں میں رکھے پٹاخے بھی آگ کی زد میں آ گئے۔ اچانک پیش آئے اس واقعہ سے موقع پر افرا تفری مچ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پایا۔
معلومات کے مطابق لنکا میدان واقع پٹاخہ بازار میں یہ واقعہ اتوار دوپہر تقریباً ایک بجے کا ہے۔ لنکا ٹولا میں اجتماعی طور پر پٹاخوں کی دکانیں لگائی گئی تھیں۔ الزام ہے کہ اگروال پٹاخہ دکان کے منتظم اور اس کے گاہک دوست نے دکان کے سامنے ہی میزائل نما پٹاخہ (راکٹ) جلا کر چیک کیا۔ جلانے کے بعد نکلی چنگاری نے آگ کی شکل اختیار کر لی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خوفناک شکل لے لیا۔ ایک کے بعد ایک دھماکوں کے ساتھ پٹاخے اچھل کر دوسری دکانوں تک پھیل گئے۔ حادثے میں رام نارائن دویدی کی دکان اور اکشے اگروال کی دکان میں رکھا سارا سامان جل کر خاک ہو گیا۔ وہیں آگ کی زد میں آنے سے چھ دکانوں میں رکھے لاکھوں روپے کے پٹاخے جل کر راکھ ہو گئے۔
حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ میلے میں 37 دکانیں لگائی گئی تھیں۔ عارضی طور پر لگائی گئی دکانوں کو سو کلوگرام پٹاخے اور پانچ سو کلوگرام پھلجھڑی جلانے کی اجازت تھی۔ واقعہ کے بعد موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی او پی کھیاتی مشرا، تحصیلدار آر ڈی ساکیت سمیت بھاری پولیس فورس موقع پر پہنچی۔ افسروں نے دکان منتظمین کو ہدایت دی کہ وہ مناسب مقدار میں پانی، بالو اور آگ بجھانے کے آلات رکھیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن