ڈوڈہ پولیس نے ایک شخص کو منشیات سمیت گرفتار کیا۔
جموں, 19 اکتوبر (ہ س)منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈوڈہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے چرس نما مادہ برآمد کیا، جس کا وزن تقریباً پانچ سو گرام بتایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن ڈوڈہ کی ایک ٹیم، ایس آئی مشتاق احمد کی
Drug


جموں, 19 اکتوبر (ہ س)منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈوڈہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے چرس نما مادہ برآمد کیا، جس کا وزن تقریباً پانچ سو گرام بتایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن ڈوڈہ کی ایک ٹیم، ایس آئی مشتاق احمد کی قیادت میں پُل ڈوڈہ سے گھٹ روڈ پر گشت کے دوران، صبح تقریباً ساڑھے دس بجے ایک مشتبہ شخص کو روکنے کی کوشش کی۔ تاہم ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، مگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اُسے دھر لیا۔

تلاشی کے دوران ملزم کے ہاتھ میں موجود سبز رنگ کے پولی تھین بیگ سے مختلف سائز کی گیندوں کی شکل میں چرس نما مادہ برآمد ہوا، جس کا وزن تقریباً 400 سے 500 گرام نکلا۔

پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت منصور احمد ولد حبیب اللہ خان سکنہ لورتھو، تحصیل چرالہ، ضلع ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں ایف آئی آر نمبر 232/2025 زیر دفعات 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ کارروائی ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ڈوڈہ اجے آنند اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ڈوڈہ انسپکٹر پرویز کھانڈے کی نگرانی میں انجام دی گئی۔

ایس ایس پی ڈوڈہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی غیر قانونی تجارت یا منشیات نوشی سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande