بہار میں ڈیوٹی پرتعینات کانسٹیبل کی موت
مدھے پورہ،19اکتوبر(ہ س)۔ ضلع کے بھرراہی تھانہ میں ڈائل 112 میں تعینات ایک کانسٹیبل کی ہفتہ کی شام کو ڈیوٹی کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد موت ہوگئی۔ مرنے والے کانسٹیبل کی شناخت صاحب گنج جھارکھنڈ رہائشی 50 سالہ محمد مرشد انصاری کے طور پر ہوئی
بہار میں ڈیوٹی پرتعینات کانسٹیبل کی موت


مدھے پورہ،19اکتوبر(ہ س)۔ ضلع کے بھرراہی تھانہ میں ڈائل 112 میں تعینات ایک کانسٹیبل کی ہفتہ کی شام کو ڈیوٹی کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد موت ہوگئی۔ مرنے والے کانسٹیبل کی شناخت صاحب گنج جھارکھنڈ رہائشی 50 سالہ محمد مرشد انصاری کے طور پر ہوئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وہ ہفتہ کی شام اپنی گشتی گاڑی سے باہر نکلے ہی تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ان کی حالت بگڑنے کے بعد دیگر پولیس اہلکاروں نے انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا لیکن گاڑی سے باہر نکلتے ہی وہ لڑکھڑا گئے اور بے ہوش ہوئے۔

ابتدائی جانچ کے بعد جائے وقوعہ پر موجود ڈاکٹر نے انہیں جے این کے ٹی میڈیکل کالج اینڈ اسپتال مدھے پورہ ریفر کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ کانسٹیبل مرشد انصاری دو ماہ قبل ہی بھرراہی تھانہ میں تعینات ہوئے تھے۔

متوفی کانسٹیبل کی لاش کو فی الحال جے این کے ٹی میڈیکل کالج اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ لواحقین کے آنے کے بعد پوسٹ مارٹم اور دیگر کارروائیاں کی جائیں گی۔ محمد مرشد انصاری ایک مخلص اور پرسکون انسان تھے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande