ناندیڑ ، 19 اکتوبر(ہ س)۔
ناندیڑ
ضلع کے ہدگاؤں علاقے میں تلجا پور-ناگپور قومی شاہراہ پر ہفتے کی شب پیش آنے والے
دل دہلا دینے والے حادثے میں بھائی اور بہن، دونوں سافٹ ویئر انجینئرز، موقع پر ہی
جاں بحق ہو گئے۔ مہلوکین کی شناخت لاتور ضلع کے رہائشی منوج رام راؤ دیگورے (34)
اور ان کی بہن منجوشا دیوی داس اہنوار (27) کے طور پر کی گئی ہے۔
حادثہ
ہدگاؤں سے تقریباً آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر بھنے گاوں فاٹا کے مقام پر پیش آیا،
جہاں سڑک کی مرمت کا کام جاری تھا۔ موقع پر موجود ایک جے سی بی مشین سڑک پر کھڑی
تھی۔ تیز رفتاری سے آنے والا ایک آئشر ٹرک مشین سے ٹکرا گیا، جس کے فوراً بعد پیچھے
سے آنے والی دیگورے خاندان کی فور وہیلر گاڑی بھی اس ٹرک سے جا ٹکرائی۔
یہ ٹرپل
تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار اور آئشر ٹرک دونوں مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ ٹکر کے
نتیجے میں منوج اور منجوشا کو گہری چوٹیں آئیں اور دونوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
واقعے کے بعد پولیس ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے
بعد پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا۔
دیگورے
خاندان اپنے اہل خانہ کے ساتھ چندرپور ضلع میں منعقدہ ایک شادی میں شرکت کے بعد
واپس آرہا تھا۔ متوفی کے والد رام راؤ دیگورے، جو لاتور کے ایک سرکاری اسکول میں
معلم ہیں، اس تقریب میں شامل ہونے کے لیے چندرپور گئے تھے۔ تاہم واپسی کے راستے میں
پیش آنے والے اس خوفناک حادثے نے پورے خاندان کو غم میں مبتلا کر دیا
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے