پٹنہ، 18 اکتوبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025کے لیےعظیم اتحاد کے اتحادی پارٹی سی پی آئی (ایم ایل)نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی نے دونوں مراحل کے لیے کل 20 سیٹوں کے لیے امیدواروں کو میدان یںاتارے ہیں، جن میں شیڈول کاسٹ اور جنرل دونوں زمروں کی نمائندگی کی گئی ہے۔سی پی آئی-ایم ایل نے پہلے مرحلے میں 14 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جس میں بھورے، جیراڈی، درولی، دارونڈا، کلیان پور، وارث نگر، راجگیر، دیگھا اور پھلواری جیسی اہم اسمبلی سیٹیں شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے کے لیےسی پی آئی-ایم ایل نے چھ سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔جس میں سکٹا، پپرا (سوپول)، بلرام پور، کاراکاٹ، ارول اور گھوسی ہیں۔ سی پی آئی-ایم ایل نے بہار کے مختلف علاقوں سے کل 20 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔سی پی آئی (ایم ایل) کے امیدواروں میں تراری سے مدن سنگھ چندرونشی، اگیاون (ایس سی) سے شیو پرکاش رنجن، آرا سے قیام الدین انصاری، ڈمراؤں سے اجیت کمار سنگھ عرف اجیت کشواہا، اور کاراکاٹ سے ارون سنگھ شامل ہیں۔ پارٹی نے ارول سے مہانند سنگھ، گھوسی سے رام بلی سنگھ یادو، پالی گنج سے سندیپ سوربھ، پھلواری سے گوپال رویداس، دیگھا سے دیویا گوتم، درولی سے ستیہ دیو رام، جیراڈی سے امرجیت کشواہا، ڈروندا سے امرناتھ یادو، بھورے سے جتیندر پاسوان، سکٹا سے وریندر پرساد گپتا، وارث نگر سے پھول بابوسنگھ، کلیان پور سے رنجیت رام اور بلرام پور سے محبوب عالم کو میدان میں اتارا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan