جموں، 18 اکتوبر (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں پولیس نے ایک کانسٹیبل کو اس وقت گرفتار کر لیا جب اُس کی نجی گاڑی سے 9.63 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ یہ کارروائی ہفتہ کے روز بنس موڑ کٹرا روڈ پر معمول کی چیکنگ کے دوران عمل میں آئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار اہلکار کی شناخت ادھمپور کے رہائشی کانسٹیبل ارجن شرما کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف منشیات و نفسیاتی مادّوں سے متعلق قانون (این ڈی پی ایس ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے کٹرا سے ٹکری کی جانب جانے والی ایک نجی گاڑی کو روکا، اور تلاشی کے دوران اُس میں سے ممنوعہ مادّہ برآمد ہوا۔ حکام نے کہا کہ اس معاملے کی سنجیدگی سے چھان بین کی جا رہی ہے اور منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر