مرزا پور، 18 اکتوبر (ہ س)۔ چونار کوتوالی علاقے کے مگرہا میں ماتا شانتی انٹر کالج کے سامنے کچھوا-چونار گھاٹ ہائی وے (74) پر جمعہ کی دیر رات ایک المناک حادثے میں دو بھائیوں کی موت ہو گئی۔ بائک سوار انتظار (24) ولد خورشید کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ اس کے بڑے بھائی عبدالرحمان (35) کی وارانسی ٹراما سینٹر میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔
دونوں بھائی تھانہ کچھوا کے گاو¿ں پسیاہی کے رہنے والے تھے۔ وہ مگرہا میں گاڑیوں کی سروسنگ اور دھلائی کا کام کرتے تھے۔ شام کو دکان بند کرنے کے بعد گھر واپس آتے ہوئے نامعلوم گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر چونار پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایمبولینس کی مدد سے دونوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر چونار پہنچایا جہاں انتظار کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ کوتوال وجے شنکر سنگھ نے بتایا کہ شدید زخمی عبدالرحمان کو ٹراما سینٹر وارانسی ریفر کیا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی بھی موت ہوگئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد