کسانوں کی دیوالی منانے کے لیے مدھیہ پردیش حکومت کے پاس رقم کی کوئی کمی نہیں: وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے قدرتی آفت سے متاثر کسانوں کے کھاتوں میں راحت رقم منتقل کی بیاورا شہر واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا، ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیا بھوپال، 18 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ بھگوان
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بیور میں کسان کانفرنس پروگرام سے خطاب کیا۔


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بیور میں تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا۔


وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے قدرتی آفت سے متاثر کسانوں کے کھاتوں میں راحت رقم منتقل کی

بیاورا شہر واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا، ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیا

بھوپال، 18 اکتوبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ بھگوان رام اور کرشن کے ملک میں کسانوں کو دیوالی کا تہوار اچھے طریقے سے منانے کے لیے ریاستی حکومت کے پاس کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ کسانوں کے ہر بحران میں ریاستی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ راج گڑھ ضلع کے لیے آج دھن تیرس کے دن تقریباً 500 کروڑ روپے کا تحفہ دیا جا رہا ہے، جو پورے مدھیہ پردیش کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو بروز ہفتہ راج گڑھ ضلع کے بیاورا میں کسان کانفرنس میں کسانوں سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ضلع کے قدرتی آفت سے متاثر کسانوں کے کھاتوں میں 277 کروڑ روپے کی راحت رقم منتقل کی۔ انہوں نے 226.81 کروڑ روپے کی لاگت والے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ ان میں 33 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی بیاورا نگر جل پرداے یوجنا ( واٹر سپلائی اسکیم) کا سنگِ بنیاد اور 193 کروڑ روپے کی لاگت کے 41 ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح شامل ہے۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ امنگوں والے اضلاع کے توسط سے راج گڑھ کی تصویر بدل گئی ہے۔ جب سے ہماری حکومت بنی ہے، پورے علاقے میں ترقی کی ندی بہہ رہی ہے۔ پہلے کھیتی اور پانی کا تصور کرنا مشکل تھا، لیکن اب ریاست میں آبپاشی کا رقبہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ہر کھیت کو آبپاشی کے لیے پانی مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خشک کھیتوں کو وقت پر پانی مل جائے تو فصل سونے کے برابر ہو جاتی ہے۔

تقریب میں ماہی پروری، فلاح و ترقیات وزیر مملکت نرائن سنگھ پنوار،وزیر مملکت برائے ہنر مندی اور روزگار گوتم ٹیٹوال، رکن پارلیمنٹ راج گڑھ روڈمل ناگر، مدھیہ پردیش جن ابھیان پریشد کے نائب صدر موہن ناگر، ارکان اسمبلی امر سنگھ یادو، ہزاری لال دانگی، موہن شرما، دشا کے رکن اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر گیان سنگھ گُرجر، میونسپل کونسل بیاورا کی صدر لیلا دیوی، ضلع پنچایت بیاورا کی صدر رادھا بائی سمیت عوامی نمائندے، افسران، کسان اور عام شہری موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande