نئی دہلی، 18 اکتوبر (ہ س)۔ گول مارکیٹ علاقے میں بشمبر داس مارگ پر واقع برہم پترا اپارٹمنٹس میں بدھ کی دوپہر آگ لگ گئی، اور دہلی فائر سروس کی چھ گاڑیوں نے اس پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ یہ اپارٹمنٹ پارلیمنٹ ہاؤس سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس میں راجیہ سبھا کے کئی ممبران پارلیمنٹ کے فلیٹس ہیں۔
دہلی فائر سروس کے مطابق برہم پترا اپارٹمنٹس میں دوپہر 1:22 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی، اور فوری طور پر چھ فائر انجنوں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ فائر فائٹرز نے ابتدائی طور پر رہائشیوں کو اپارٹمنٹس سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچایا۔ فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں کی بھرپور کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ عمارت میں اس وقت کولنگ کا کام جاری ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی