تلنگانہ کابینہ دو گروپ میں منقسم : ہریش راؤ
حیدرآباد ،18 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔بی آر ایس کے رکن اسمبلی سابق ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے سنسنی خیز ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی کابینہ دو گروپ میں تقسیم ہوگئی ہے ۔ ان دو سال کے دوران کیا حاصل کیا گیا ہے اور کیوں جشن منایا جارہا ہے ۔ اس کی ریاست ک
تلنگانہ کابینہ دو گروپس میں منقسم : ہریش راؤ


حیدرآباد ،18 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔بی آر ایس کے رکن اسمبلی سابق ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے سنسنی خیز ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی کابینہ دو گروپ میں تقسیم ہوگئی ہے ۔ ان دو سال کے دوران کیا حاصل کیا گیا ہے اور کیوں جشن منایا جارہا ہے ۔ اس کی ریاست کے عوام سے وضاحت کرنے کا وزیر اعلی اے ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا ہے ۔ آج تلنگانہ بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ دریائے کرشنا اور گوداوری کے پانی میں تلنگانہ کی حصہ داری کے لیے کے سی آر نے جدوجہد کی تھی ۔ تاہم کانگریس کے قائدین کمیشن میں حصہ داری کیلئے جھگڑا کررہے ہیں ۔ وزراء ایک دسرے کے خلاف برسر عام الزامات عائد کررہے ہیں یہاں تک کہ کل سکریٹریٹ میں منعقدہ کابینہ اجلاس بھی ایک دوسرے کے خلاف تنقیدوں کے نظر ہوگیا ہے ۔ ریاستی وزراء دو گروپ میں تقسیم ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی پر ریاست میں گن کلچر کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ۔ ریاستی وزیر کونڈا سریکھا کی دختر نے ہی یہ بات میڈیا کے ذریعہ عوام کو بتائی ہے

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande