سمندر میں طوفانی ہواؤں کا امکان، انتظامیہ کی ماہی گیروں کو اگلے احکامات تک سمندر میں نہ جائے کی اپیل
سمندر میں طوفانی ہواؤں کا امکان، انتظامیہ کی ماہی گیروں کو اگلے احکامات تک سمندر میں نہ جائے کی اپیل ممبئی، 18 اکتوبر(ہ س)۔ محکمہ موسمیاتِ ہند اور (آئی این سی او آئی ایس) نے ممبئی سمیت ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کو متن
STORM WARNING ISSUED FOR COASTAL FISHERMEN


سمندر میں طوفانی ہواؤں کا امکان، انتظامیہ کی ماہی گیروں کو اگلے احکامات تک سمندر میں نہ جائے کی اپیل

ممبئی،

18 اکتوبر(ہ س)۔ محکمہ موسمیاتِ ہند اور (آئی این سی او آئی

ایس) نے ممبئی سمیت ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کو

متنبہ کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

پیش گوئی کے مطابق 17 سے 21 اکتوبر 2025 کے دوران جنوبی بحیرہ عرب میں تیز ہواؤں

اور اونچی لہروں کے امکانات پائے گئے ہیں، جو ماہی گیروں کے لیے خطرناک ثابت ہو

سکتے ہیں۔

محکمہ

کے مطابق 17 سے 19 اکتوبر کے دوران کیرالہ اور کرناٹک کے ساحلوں کے علاوہ لکشدیپ،

کومورین، مالدیپ اور خلیج منار کے علاقوں میں 35 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار

سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جب کہ بعض مقامات پر یہ رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک

پہنچ سکتی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے پرہیز کرنے

کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید

بتایا گیا کہ 20 اور 21 اکتوبر کو یہ طوفانی نظام مشرقی اور وسطی بحیرہ عرب کے

ملحقہ علاقوں میں بھی پھیل سکتا ہے، جہاں ہوا کی رفتار 35 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ

تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمے نے کہا کہ ان دنوں سمندر میں لہریں غیر

معمولی حد تک اونچی ہو سکتی ہیں۔

لکشدیپ،

مالدیپ اور جنوب مشرقی بحیرہ عرب کے علاقوں کے لیے (آئی این سی او آئی

ایس)

نے خاص طور پر اونچی لہروں کی وارننگ جاری کی ہے۔ ریاستی انتظامیہ اور ماہی پروری

محکمہ نے تمام ماہی گیروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی ہدایات پر مکمل

طور پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آئندہ احکامات تک ماہی گیری

کے لیے سمندر میں نہ جائیں

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande