موسلا دھار بارشوں سے متاثرہ کسانوں کو حکومت کا معاوضہ، 15  لاکھ 79 ہزار 269  کسانوں کو دیوالی سے قبل راحت
موسلا دھار بارشوں سے متاثرہ کسانوں کو حکومت کا معاوضہ، 15 لاکھ 79 ہزار 269 کسانوں کو دیوالی سے قبل راحت ناسک، 18 اکتوبر (ہ س)۔ ریاستی حکومت نے ستمبر میں ہونے والی شدید بارش سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے کس
STATE  RELEASES RELIEF FUNDS FOR RAIN-HIT FARMERS


موسلا دھار بارشوں سے متاثرہ کسانوں کو حکومت کا معاوضہ، 15 لاکھ 79 ہزار 269 کسانوں کو دیوالی سے قبل راحت

ناسک، 18

اکتوبر (ہ س)۔ ریاستی حکومت نے ستمبر میں ہونے والی شدید

بارش سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے کسانوں کو مالی معاوضہ دینے

کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں حکومت نے باضابطہ حکم جاری کر دیا ہے، جس کے تحت شمالی

مہاراشٹر کے پانچ اضلاع کے 15 لاکھ 79 ہزار 269 کسانوں کو نقصان کے بدلے امدادی

رقم دی جائے گی۔ دیوالی کے موقع پر یہ فیصلہ کسانوں کے لیے بڑی راحت کا باعث بن گیا

ہے۔

یاد رہے

کہ 25 ستمبر کو ریاست کے بیشتر حصوں میں زبردست بارش ہوئی تھی جس نے مراٹھواڑہ،

شمالی مہاراشٹر اور ودربھ کے کئی علاقوں میں تباہی مچائی۔ فصلوں کے نقصان کے بعد

حکومت نے فوری طور پر پنچنامہ کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ رپورٹ

موصول ہونے پر ہفتہ کی صبح حکومت نے معاوضے کی منظوری دے دی اور متعلقہ اضلاع کے

انتظامیہ کو رقم فراہم کر دی۔

شمالی

مہاراشٹر کے اضلاع ناسک، دھولیہ، نندربار، جلگاؤں اور احمد نگر میں مجموعی طور پر

11 لاکھ 50 ہزار 3001 ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا ہے۔ ناسک میں 4 لاکھ 9 ہزار 474 کسان

متاثر ہوئے، جہاں 2 لاکھ 88 ہزار 806 ہیکٹر زمین کو نقصان پہنچا۔ اس ضلع کے لیے

317 کروڑ 15 لاکھ 77 ہزار روپے کا معاوضہ منظور ہوا۔ دھولیہ ضلع میں 16,357 کسانوں

کو 11,994 ہیکٹیئر کے نقصان پر 1 کروڑ 22 لاکھ روپے کی رقم دی جا رہی ہے۔ نندوربار میں

931 کسانوں کو 445 ہیکٹیئر زمین کے نقصان پر 53 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

اسی طرح

جلگاؤں میں 3 لاکھ 25 ہزار 359 کسان متاثر ہوئے جن کی 2 لاکھ 74 ہزار 262 ہیکٹیئر

اراضی کو نقصان پہنچا، ان کے لیے 299.94 کروڑ روپے کی امداد منظور کی گئی۔ احمد

نگر ضلع میں 8 لاکھ 27 ہزار 118 کسان متاثر ہوئے، جنہیں تقریباً 6 لاکھ ہیکٹیئر زمین

کے نقصان کے بدلے 8 کروڑ 84 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ ریاستی حکومت نے ضلعی انتظامیہ

کو ہدایت دی ہے کہ تمام متاثرہ کسانوں کو معاوضے کی رقم جلد از جلد ادا کی جائے

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande