کانگریس کسانوں کے مسائل پر توجہ کے بجائے اپنے ذاتی مفادات میں مصروف: کے ٹی راما راوحیدرآباد، 18 اکتوبر (ہ س)۔ تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آر ایس کے کارگزارصدرکے ٹی راما راو نے کہا ہے کہ ریونت ریڈی کی حکومت میں کسان شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کسانوں کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کے لئے تمہیں کتنا، مجھے کتنا کے نعرے بازی میں مصروف ہے۔ سوشیل میڈیا پر سرگرم تارک راما راو نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ رعیتوبندھو اسکیم کو حکومت نے نظرانداز کیا۔ اس کی رقم جاری نہیں کی جارہی ہے۔ کسانوں کے قرضہ جات معاف نہیں کئے گئے۔ کسانوں کو فراہم کیا جانے والا بونس فرضی نکلا۔ دھان کی خریداری کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان چھ مہینے محنت کے بعد اگائے گئے دھان کو موسمی نقصان، خریداری مراکز میں ذخیرہ یا سیلاب کے دوران ضائع ہوتے دیکھ کر پریشان ہیں لیکن کانگریس اپنے مفادات کے لئے ان کی مشکلات کو نظر انداز کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق