تلنگانہ میں بند۔پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان نے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا
حیدرآباد ،18 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔ بی سی تنظیموں کی جانب سے 42 فیصد ریزرویشن کے مطالبہ پرمنائے گئے بند کا اثر تلنگانہ کے متحدہ کریم نگر ضلع میں بھی دیکھاگیا۔ٹی جی ایس آر ٹی سی کی بسیں ڈپو تک محدود رہنے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ پ
تلنگانہ میں بند۔پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکین نے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا


حیدرآباد ،18 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔ بی سی تنظیموں کی جانب سے 42 فیصد ریزرویشن کے مطالبہ پرمنائے گئے بند کا اثر تلنگانہ کے متحدہ کریم نگر ضلع میں بھی دیکھاگیا۔ٹی جی ایس آر ٹی سی کی بسیں ڈپو تک محدود رہنے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکین نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا۔اطلاع کے مطابق، حیدرآباد تک سفر کے لئے ایک ہزار روپے، ورنگل کے لیے 400 روپے، گوداوری کھنی کے لئے 150 روپے اور پداپلی کے لئے 100 روپے وصول کئے گئے، جو عام کرایوں سے تقریباً دوگنے تھے۔صبح ہی بائیں بازو کی جماعتوں کے کارکنوں نے کریم نگر آر ٹی سی ڈپو-1 کے سامنے احتجاج کیا، جبکہ مختلف بی سی تنظیموں کے ارکان نے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے دکانیں بند کرائیں۔ کریم نگر شہر کے تلنگانہ چوک پر مرکزی حکومت کا پتلا نذرِ آتش کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande