گھاٹ شیلا ضمنی انتخابی جلسےمیں ہنومان کی آمد، لوگوں نے کہا کہ آشیرواد دینے آیا لنگور
مشرقی سنگھ بھوم، 18 اکتوبر (ہ س)۔ گھاٹ شیلا اسمبلی ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران جمعہ کو ایک ایسا نظارہ دیکھنے کو ملا جس نے انتخابی ماحول میں عقیدت اور مسکراہٹ دونوں گھول دی۔ دراصل، بی جے پی امیدوار بابولال سورین کی نامزدگی کے لیے منعقدہ جلسہ عام کے
Hanuman entry at Ghatsila by-election meeting- people termed it blessings


مشرقی سنگھ بھوم، 18 اکتوبر (ہ س)۔ گھاٹ شیلا اسمبلی ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران جمعہ کو ایک ایسا نظارہ دیکھنے کو ملا جس نے انتخابی ماحول میں عقیدت اور مسکراہٹ دونوں گھول دی۔ دراصل، بی جے پی امیدوار بابولال سورین کی نامزدگی کے لیے منعقدہ جلسہ عام کے دوران اچانک ایک لنگور بندر اسٹیج پر پہنچ گیا اور بی جے پی لیڈر رمیش ہنسدا کے پاس خاموشی سے بیٹھ گیا۔ سب کچھ لمحوں کے لیے حیران رہ گئے۔ اس نے رمیش ہنسدا کو گلے لگایا اور یوں لگا جیسے ان کے کان میں کچھ کہہ رہا ہو۔ رمیش ہنسدا نے بھی اسے اپنا بھائی بتاتے ہوئے کھانے کے لیے کچھ دیا۔ اس کے بعد جو ہوا ،اس نے اس جلسے کو موضوع بحث بنا دیا۔

لنگور آکر چند منٹ تک خاموش بیٹھا رہا۔ اسٹیج پر موجود لوگ پہلے تو گھبرا گئے لیکن لنگور نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔جلسے میں موجود افراد نے اس منظر کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کرنا شروع کر دیا۔ کچھ نے اسے ایک اچھا شگون قرار دیا، جبکہ دوسروں نے اسے چناوی ہنومان لیلا کہا۔ ایک لمحے کے لیے ماحول جوش اور قہقہوں سے بھر گیا۔

ہفتہ کو بی جے پی لیڈر رمیش ہنسدا نے اس واقعے کے بارے میں کہا کہ جب لنگور میرے قریب آکر بیٹھا تو میں نے سوچا کہ وہ کہیں حملہ نہ کر دے، لیکن اس نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ اس وقت مجھے ایسا لگا جیسے یہ بھگوان ہنومان کی علامت بن کر مجھے آشیرواد دینے آیا ہے۔ ایسا لگ رہا تھاجیسے کہہ رہے ہوں کہ تم اپنا کام کرو، اس کا پھل جلد ملے گا۔

تھوڑی دیر بعد بندر اسٹیج سے اتر کر مجمع کی طرف چل پڑا اور جلسہ معمول کے مطابق آگے بڑھا۔ اس غیر متوقع لمحے نے گھاٹشیلا میں انتخابی بحث کو ایک الگ رنگ دے دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande