بی سی ریزرویشن ریلی میں ہنمنت راو اچانک گرپڑے
حیدرآباد،18اکتوبر(ہ س)۔بی سی ریزرویشن ریلی میں ہنمنت راو اچانک گرپڑے۔ تلنگانہ میں مقامی بلدی اداروں میں بی سی طبقات کو42فیصد ریزرویشن کی فراہمی کے مطالبہ پرسیاسی جماعتوں اور پسماندہ طبقات کی مختلف تنظیموں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے منا
بی سی ریزرویشن ریلی میں ہنمنت راو اچانک گرپڑے


حیدرآباد،18اکتوبر(ہ س)۔بی سی ریزرویشن ریلی میں ہنمنت راو اچانک گرپڑے۔ تلنگانہ میں مقامی بلدی اداروں میں بی سی طبقات کو42فیصد ریزرویشن کی فراہمی کے مطالبہ پرسیاسی جماعتوں اور پسماندہ طبقات کی مختلف تنظیموں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے منائے گئے۔ بندکے موقع پرنکالی گئی ریلی میں تلنگانہ کانگریس لیڈر وسابق رکن راجیہ سبھاوی ہنمنت راو بینر کے پیرمیں الجھ جانے کے سبب اچانک سڑک پر گرپڑے۔ شہرحیدرآبادکے عنبرپیٹ میں یہ احتجاجی ریلی بڑے پیمانہ پرنکالی جارہی تھی۔اس ریلی کے دوران ہنمنت راو پارٹی کے دیگر قائدین کے ساتھ،بینر کوتھام کرچل رہے تھے جس پربی سی طبقات کو ریزرویشن کی فراہمی کا نعرہ لکھاہواتھا۔ یہ بینر اچانک ان کے پیروں میں الجھ گیا جس کے نتیجہ میں وہ گرپڑے۔اس موقع پر فوری طورپرچوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے اس ریلی میں شریک ریاست کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے قائدین نے راو کو سہارادے کراٹھایا۔ اس واقعہ میں وہ محفوظ رہے۔ان کے اچانک گرپڑنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande