گاندربل، 18 اکتوبر(ہ س)۔سرینگر لداخ قومی شاہراہ پر گاندربل کے ووسن علاقے میں دو نجی گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی۔جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی لوگوں کی مدد سے اگرچہ دونوں افراد کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے تاہم انکی حالت دیکھ کر انہیں مزید علاج کےلۓ سرینگراسپتال میں ریفر کیا گیا ہے۔ جہاں فی الحال انکا علاج جاری ہے ۔ حادثے کی نسبت پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔غور طلب ہے کہ اس قومی شاہراہ پر آۓ روز حادثات کا سلسلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔جس کی وجہ سے انسانی جانیں یا تو ضائع ہو رہی ہیں یا عمر بھر کےلۓ ناکارہ ہوتی ہے ۔ ٹریفک پولیس گاندربل کے افسران نے ایک مرتبہ پھر سے گاڑی چلانے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ برائے مہربانی گاڑی چلاتے وقت اپنے اہل و عیال کے ساتھ ساتھ راہ چلتے لوگوں کا بھی خیال رکھا جائے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir