کسان معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کا مفاد ہمارے لیے سب سے مقدم ہے: وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو
کسان معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کا مفاد ہمارے لیے سب سے مقدم ہے: وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو ۔ وزیراعلیٰ نے سولر پمپ کی تنصیب کے لیے کسانوں کو 90 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان کیا ۔ سویا بین پر بھاونتر ادائیگی کے موقع پر وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ میں کسان آ
وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کسان آبھار اجلاس سے خطاب کیا۔


وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کا بھاونتر کسان آبھار سمیلن میں کسانوں نے پرتپاک استقبال کیا۔


کسان معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کا مفاد ہمارے لیے سب سے مقدم ہے: وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو

۔ وزیراعلیٰ نے سولر پمپ کی تنصیب کے لیے کسانوں کو 90 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان کیا

۔ سویا بین پر بھاونتر ادائیگی کے موقع پر وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ میں کسان آبھار اجلاس منعقد ہوا

بھوپال، 18 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ہمارے کسان بھائی ہی مدھیہ پردیش کی معیشت کی ریڑھ ہیں۔ کسانوں کا مفاد ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔ حکومت کا ہر فیصلہ کسانوں کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھ کر لیا جا رہا ہے۔ کسانوں کی بھلائی کے لیے ہماری حکومت ہر ضروری قدم اٹھائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت ہر ممکن طریقے سے کسانوں کی آمدنی بڑھا کر ان کی مالی حالت مضبوط کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ بھاو انتر یوجنا کسانوں کو کھلے بازار میں فصلوں کی قیمتوں کے اتار چڑھاو سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہ یوجنا کسانوں کے مفاد میں حکومت کی ایک بڑی پہل ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ہفتہ کو سی ایم ہاوس احاطے میں ’’سویا بین کی قیمتوں میں فرق پر ادائیگی‘‘ اسکیم کے تناظر میں منعقدہ کسانوں کے اظہار تشکر اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ اگر خشک کھیت کو پانی دے دیا جائے تو فصل سونا بن جاتی ہے، ہم ریاست کے ہر کھیت تک پانی پہنچائیں گے۔ مدھیہ پردیش کے کاشتکار اب اورجا داتا (توانائی فراہم کرنے والے) بن رہے ہیں۔ کسان بھائی اپنے کھیتوں میں سولر پمپ ضرور نصب کریں۔ سولر پمپ لگانے سے بجلی کے عارضی کنکشن کے خرچ سے نجات ملے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کسانوں کے مفاد میں ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سولر پاور پمپ کی تنصیب کے لیے کسانوں کو اب 90 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ پہلے 40 فیصد سبسڈی دی جاتی تھی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسانوں کو برقی پمپ سے ایک درجہ زیادہ پاور کی گنجائش والا سولر پاور پمپ دیا جائے گا، یعنی تین ایچ پی والے کسان کو پانچ ایچ پی کا سولر پاور پمپ اور پانچ ایچ پی والے کسان کو ساڑھے سات ایچ پی کا سولر پاور پمپ دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کسانوں کے اظہار تشکر اجلاس میں روایتی لباس میں ثقافتی پیشکش دینے والے تمام فنکاروں کو پانچ پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے شمع روشن کر کے اور بھگوان ہلدھر بلرام اور بھارت ماتا کی تصویر پر مالا چڑھا کر اجلاس کا باقاعدہ آغاز کیا۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ کسان بھائیوں کی محنت سے ہی ریاست کی جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ انتالیس فیصد سے زیادہ ہے۔ کسان بھائی حقیقی معنوں میں مدھیہ پردیش کی معیشت کی ریڑھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اناج، دالیں، تلہن، پھل اور سبزیوں کی پیداوار کے لحاظ سے مدھیہ پردیش ملک میں صفِ اول میں ہے۔ پودوں پر مبنی پروٹین کی پیداوار کے معاملے میں بھی ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔ نارنجی، مصالحہ جات، لہسن، ادرک اور دھنیا کی پیداوار میں مدھیہ پردیش نمبر ون ہے۔ مٹر، پیاز، مرچ اور امرود کی پیداوار میں دوسرے نمبر پر اور پھولوں، ادویاتی و خوشبودار پودوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مدھیہ پردیش سویا بین اسٹیٹ، ملیٹس اسٹیٹ، مصالحہ اسٹیٹ، لہسن اسٹیٹ اور نارنجی اسٹیٹ کے طور پر مشہور ہو کر ملک کی فوڈ باسکٹ کہلانے لگا ہے۔

اجلاس میں پسماندہ طبقات اور اقلیتی فلاح وزیر مملکت (آزادانہ چارج) محترمہ کرشنا گور، راجیہ سبھا کی رکن محترمہ مایا نرولیا، سینئر رکن اسمبلی سیتا شرن شرما، رکن اسمبلی بھگوان داس سبنانی، رکن اسمبلی پریم شنکر ورما، ضلعی صدر رویندر یتی، مہندر سنگھ یادو، ہیرالال پاٹی دار، مکیش شرما سمیت دیگر عوامی نمائندگان اور بڑی تعداد میں کسان بھائی موجود تھے۔ کانفرنس میں کسان مورچہ، کسان یونین، گئو سیوک تنظیم اور قومی کسان مزدور سنگھ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو پگڑی پہنا کر، ہل، گدا اور بڑی گج مالا پیش کر کے پُر تپاک استقبال کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande