گوپال گنج، 18 اکتوبر (ہ س)۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پولیس ہائی الرٹ ہے۔ تھاوے تھانہ علاقہ کے کبلاس پور گاؤں میں پولیس نے بڑی کارروائی کی۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھاوے تھانہ انچارج نے ٹیم کے ساتھ ایک شخص کےگھر میںچھاپہ ماری کی ۔ جہان باکسوں میںرکھے تقریباً ایک کروڑ روپےنقد برآمد کئے گئےہیں۔چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے کئی بینک پاس بک بھی ضبط کیے اور کئی مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ برآمد شدہ رقم کا ابھی تک گنتی نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس بات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے کہ یہ بڑی رقم کہاں سے آئی اور اسے انتخابات سے قبل کہاں منتقل کیا جا رہا تھا۔ پولیس ہیڈ کوارٹر نے بھی پورے معاملے کی نگرانی شروع کر دی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan