چھتیس گڑھ: مشتبہ حالت میں گھر سے ماں بیٹی کی لاشیں برآمد
بالود، 18 اکتوبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے بالود ضلع میں ہفتہ کو ماں اور بیٹی کی لاشیں ان کے گھر سے ملی ہیں۔ خاتون کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی، جب کہ اس کی بیٹی کی لاش اس کے پاس سے مشکوک حالت میں ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقو
چھتیس گڑھ: مشتبہ حالت میں گھر سے ماں بیٹی کی لاشیں برآمد


بالود، 18 اکتوبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے بالود ضلع میں ہفتہ کو ماں اور بیٹی کی لاشیں ان کے گھر سے ملی ہیں۔ خاتون کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی، جب کہ اس کی بیٹی کی لاش اس کے پاس سے مشکوک حالت میں ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور تفتیش شروع کردی۔ یہ پورا واقعہ کوتوالی تھانہ علاقہ کے تحت شکاری پاڑہ میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق متوفی نکیتا پڈوتی کے شوہر روی شنکر پڈوتی جو دلی جھارا پولیس اسٹیشن کے کانسٹیبل تھے، کی تقریبا ڈیڑھ سال قبل ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی تھی۔ خاتون کا 13 سالہ بیٹا جمعہ کی رات دوسرے کمرے میں سو رہا تھا۔ آج صبح جب وہ اٹھا تو اس نے کمرے میں ان کی لاشیں پائی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران، تحصیلدار اور فرانزک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ہرممکن زاویے سے کیس کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande