ممبئی کے ملاڈ میں اسکریپ گودام میں خوفناک آتشزدگی، 15 دکانوں لپیٹ میں، علاقے میں افراتفری
ممبئی ، 18 اکتوبر(ہ س)۔ ممبئی شہر کے ملاڈ علاقے میں سنیچر کی دوپہر اچانک آگ بھڑکنے سے پورے پمپری پاڈا علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی اطلاعات کے مطابق یہ آگ ایک اسکریپ کے گودام میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے
BLAZE  ERUPTS IN MUMBAI MALAD SCRAP


ممبئی

، 18 اکتوبر(ہ س)۔

ممبئی

شہر کے ملاڈ علاقے میں سنیچر کی دوپہر اچانک آگ بھڑکنے سے پورے پمپری پاڈا علاقے میں

سنسنی پھیل گئی۔ مقامی اطلاعات کے مطابق یہ آگ ایک اسکریپ کے گودام میں لگی، جس نے

دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اہلکاروں نے فوری طور پر

آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔ حکام نے بتایا کہ آگ نے قریب کی کم از کم 15 دکانوں

کو متاثر کیا ہے، تاہم دکانداروں نے وقت پر اپنی دکانیں خالی کر لیں جس کی وجہ سے

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ کی

شدت اس لیے زیادہ تھی کیونکہ گودام میں پلائیووڈ، لکڑی، پلاسٹک اور دیگر آتش گیر

اشیاء ذخیرہ کی گئی تھیں۔ فائر فائٹرز نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے میں کافی دشواری

پیش آ رہی تھی کیونکہ آگ بار بار بھڑک اٹھ رہی تھی۔

ذرائع

کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ تاحال موقع پر موجود ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ نے

معاملے کی تفصیلی تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ آگ کے اسباب کا تعین کیا جا سکے

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande