حیدرآباد , 17 ۔ اکتوبر۔ (ہ س)۔
تلنگانہ حکومت نے مجالس مقامی اداروں کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے دو بچوں کی شرط کو ختم کردیا ہے۔ آج وزیراعلی ریونت ریڈی کی صدارت میں کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پی سرینواس ریڈی نے بتایا کہ ریاست میں حضور نگر ،کوڑنگل، نظام آباد میں تین اگریکلچرل کالجس قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ کانگریس حکومت کی تشکیل کے دو سال کی تکمیل پر یکم تا 9 ڈسمبر پرجاپالنا منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کیلئے کابینہ سب کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ سپریم کورٹ نے بی سی تحفظات میں حکومت کی خصوصی درخواست نظرثانی (ایس ایل پی) کوخارج کردیا جس کے بعد ماہرین قانون کی ایک کمیٹی تشکیل دے کراندرون دو دن حکومت کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی جس کے بعد 23 اکتوبر کو ہونے والے کابینی اجلاس میں رپورٹ پرغور وخوض کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ تلنگانہ میں 1.48 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی پیداوار ہوئی جوایک ریکارڈ ہے۔80 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدنے مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے،مزید دھان خریدنے مرکز پرزوردیا گیا ہے ۔ مرکزی حکومت سے دھان نہ خریدنے کی صورت میں حکومت کسانوں سے مکمل دھان خریدیگی۔ باریک چاول پر 500 روپئے بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نلسار یونیورسٹی کو7ایکر اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی تلنگانہ کے مقامی طلبہ کے 25 فیصد کوٹہ کو بڑھاکر 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق