حیدرآباد , 17 ۔ اکتوبر۔ (ہ س)۔
تلنگانہ میں حکمراں کانگریس نے جمعہ کو تلنگانہ پسماندہ طبقاتی جوائنٹ ایکشن کمیٹی (بی سی جے اے سی) کے ذریعہ بلدیاتی انتخابات میں بی سی کے لئےریزرویشن42 فیصد فراہم کرنے کے حکومتی حکم پرہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے خلاف 18 اکتوبر کو بلائے گئے بند کی حمایت کی۔ بی جے پی اور بی آر ایس نے بھی بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارکا نے ایک بیان میں کہاکہ میں ہر ایک سے عام عوام اورتمام برادریوں سے 18 اکتوبر کو بی سی تحفظات بند میں شرکت کرنے کی اپیل کرتا ہوں،جوریاست بھر میں بی جے پی کے خلاف منظم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مرکزی وزراء جی کشن ریڈی اور بندی سنجے کے ساتھ ریاستی بی جے پی صدر آر رامچندر راؤ پرزوردیا کہ وہ بی سی بل کی منظوری کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جمہوریہ سے ملاقاتوں کا اہتمام کرنے میں پہل کریں۔ بی سی جے اے سی کے چیئرمین اور بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبرآرکرشنیا نے پہلے بند کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اورسول سوسائٹی کی تنظیموں سے تعاون طلب کیا تھا۔ دریں اثناء تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس بی شیودھر ریڈی نے تمام تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بند کو پرامن طریقے سے منائیں اور عوام کو تکلیف سے گریز کریں۔انہوں نے خبردار کیا کہ بند کے نام پر جو بھی غیر قانونی یا خلل ڈالنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق