حیدرآباد , 17 ۔ اکتوبر۔ (ہ س)۔ حیدرآباد یوتھ کریج (ایچ وائی سی) کے بانی و صدرسلمان خان اور ان کی اہلیہ نے حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کے ضمنی انتخابات میں داخل کئے گئے حلفنامہ میں یہ بتایا کہ وہ صرف 5,18,101 روپے مالیتی اثاثہ کے مالک ہیں۔ نومبر11 کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے داخل کئے گئے پرچہ نامزدگی کے حلفنامہ میں سلمان خان نے یہ بتایا کہ ان کے پاس 70,000 روپئے نقد رقم ہے اور تین بینک کھاتوں میں 14,284 روپے کا بیالنس ہے جبکہ سلمان خان کی بیوی کے اثاثہ جات اوربینک کھاتہ میں 1,618 رقم اور 20,000 روپئے نقد رقم کے علاوہ تین تولہ سونا شامل ہے۔ سلمان خان کے پاس زرعی اور نہ غیر زرعی اراضیات موجود ہیں جبکہ کوئی کمرشیل جائیداد بھی نہیں ہے۔ ان کے 3 بچے ہیں جن کے نام پر بھی کوئی ملکیت نہیں ہے۔ رقمی لین دین میں دھاندلیوں کے الزامات کا سامنا کرنے والے سلمان خان کے خلاف دونوں شہروں کے پولیس اسٹیشنس میں 14 مقدمات درج ہیں جبکہ دو مقدمات انتخابی مہم کے آغاز کے فوری بعد بورہ بنڈہ پولیس اسٹیشن میں درج کئے گئے تھے۔ رقمی لین دین میں دھاندلیوں کے 2 مقدمات اور حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو دھمکانے کا بھی ان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق